روڈی کی مڑھوڑہ میں این ڈی اے کارکنوں کی ساتھ میٹنگ

تاثیر،۲۰       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

صدر بلاک میں چلایا گیا عوامی رابطہ مہم
چھپرہ(نقیب احمد)
مقامی ایم پی اور بی جے پی امیدوار راجیو پرتاپ روڈی نے آج سارن لوک سبھا حلقہ کے تحت مڑھوڑہ اسمبلی حلقہ کے قومی جمہوری اتحاد کے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ کے بعد صدر بلاک کے 12 گاؤں میں انتخابی دورہ بھی ہوا۔انہوں نے مڑھیا،اٹیاں،بنگرا،کوریا‌،بٹانی،لوہرا،لوہڑی،بساڈھی،میہیا،نیواجی ٹولہ اور مالا گاؤں میں عوامی رابطہ اور عوامی مکالمہ کیا۔اس دوران ایم پی کے ساتھ سابق ایم ایل اے گیان چند مانجھی،ایل جے پی (آر)،ایچ اے ایم اور آر ایل ایم کے کارکنان سمیت این ڈی اے کے کئی کارکنان بھی تھے۔عوامی رابطہ مہم سے پہلے روڈی نے مڑھوڑہ اسمبلی حلقہ کے این ڈی اے ورکرس کے ساتھ میٹنگ سے خطاب کیا۔اس تناظر میں روڈی نے کہا کہ ہر کارکن نے اس بار 400 پار قرارداد میں اپنا حصہ یقینی بنانے کا عہد کیا ہے۔جس سے وزیر اعظم نریندر مودی کی نمائندگی میں پھر سے حکومت بنے۔قبل ازیں صبح بھی بی جے پی امیدوار روڈی نے لوک سبھا انتخاب کے سلسلے میں سونپور اور امنور اسمبلی حلقوں کے این ڈی اے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کی۔بی جے پی امیدوار روڈی امنور کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں متعلقہ علاقہ کے حمایتی پارٹیوں کے لیڈر اور کارن شامل تھے۔میٹنگ میں این ڈی اے اتحاد اور انتخابی مہم کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی اہم فیصلے لئے گئے۔این ڈی اے کے تمام اتحاد کے کارکنوں نے انتخاب میں اپنی پوری طاقت لگانے کی بات کی۔روڈی نے کہا کہ این ڈی اے کے تمام حلقے پوری طاقت کے ساتھ لوک سبھا انتخابات لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی عوام ایک بار پھر مودی حکومت بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔عوام کے آشیرواد سے پچھلی بار کی طرح اس بار بھی این ڈی اے کو لوک سبھا حلقہ کی تمام اسمبلیوں میں بڑی کامیابی ملے گی۔