روہتاس ضلع سے 116 لوگوں کو کیا جائیگا ضلع بدر،ڈی ایم نے بھیجی تجویز

تاثیر،۲۰       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

     سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع میں لوک سبھا کے عام انتخابات 2024 کو صاف ستھرا، منصفانہ اور پرامن طریقے سے کرانے کیلئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولس پوری طرح سے تیار ہے ۔ محکمہ پولس نے ملزمان کے خلاف کارروائی بھی شروع کر دی ہے ۔ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اور لوک سبھا کے عام انتخابات میں کوئی گڑبڑی نہ ہو، ضلع انتظامیہ 116 لوگوں کو ضلع سے نکالنے کی تیاری کر رہی ہے،جن میں سے 31 لوگوں کو نکالنے کی تجویز کو نمٹا دی گئی ہے ۔ ضلع انتظامیہ باقی لوگوں کی کاروائی میں مصروف ہے ۔ بتادیں کہ انتخابات کے دوران ووٹوں کو لے کر آپسی کشیدگی اور لڑائی جھگڑے جیسے واقعات کا زیادہ امکان رہتا ہے، ایک دوسرے امیدوار کے حامی اکثر آمنے سامنے ہو جاتے ہیں اور لڑائیاں بھی ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا خدشہ رہتا ہے، انتخابات کا پرامن طریقے سے انعقاد انتظامیہ کیلئے سخت چیلنج بھی ہوتا ہے جسکے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے سی سی اے کے ایکشن کے ساتھ دیگر اقدامات اٹھائے ہیں ۔ صاف ستھرے، منصفانہ اور پرامن ماحول میں انتخابات کیلئے دفعہ 107 کے تحت کارروائی کی جاتی ہے جسکی روشنی میں ڈی ایم نے ضلع کے 116 افراد کی نشاندہی کی ہے اور ان کے خلاف ضلع انتظامیہ نے سی سی اے کارروائی کی تجویز بھیجی ہے ‌۔ 31 افراد کے خلاف سی سی اے کی تجویز نمٹا دی گئی ہے، باقی باقی لوگوں کے خلاف سی سی اے ایکشن لے کر ضلع انتظامیہ انہیں ضلع بدر کریگی ۔