سارن میں ہماری لڑائی بے کاری، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف ہے: روہنی

تاثیر،۲۲       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
سارن لوک سبھا حلقہ سے آر جے ڈی گرینڈ الائنس کی امیدوار ڈاکٹر روہنی آچاریہ نے  صدر بلاک کے ایک درجنوں گاؤں میں روڈ شو کیا۔ترجمان ہرے لال یادو نے بتایا کہ روڈ شو رام نگر میا استھان سے شروع ہوا اور سانڈھا نرموہی ٹولہ،سیار مروا ٹولہ،ہیم نگر،کھیماجی ٹولہ،کدم چوک،بینٹولیہ،جمنا مٹھیا،مسہری کشواہا ٹولہ،مسہری دلت بستی سے ہوتا ہوا حسن پوروا نہر تک گیا۔ اس دوران مختلف مقامات پر خواتین نے ڈاکٹر روہنی کو پھولوں کی مالا پہنا کر استقبال کیا۔ مسہری میں سریش کشواہا کے دروازے پر چائے پیتے ہوئے ڈاکٹر اچاریہ نے کہا کہ سارن میں ہماری لڑائی کسی شخص اور پارٹی سے نہیں ہے۔بلکہ ہماری لڑائی بے کاری،بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ہم آپ لوگوں کی بیٹی ہیں۔میں آپ کا آشیرواد پانے آئی ہوں۔سارن میں تعلیم،دوائی،کمائی اور سنوائی کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔سبکدوش ہونے والے ایم پی روڈی کے اس بیان پر کہ اقربا پروری ترقی میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار میں لوک سبھا کی چالیس سیٹوں میں سے بی جے پی،جے ڈی یو،ایل جے پی،ایچ اے ایم اور آر ایل ایم کی ٹکٹوں پر ان کے لیڈر خود یا ان کے بیٹے،بیٹیاں،بیویاں اور بہنوئی الیکشن لڑ رہے ہیں۔انہیں وہاں کوئی خاندانی مسئلہ نظر نہیں آتا۔دراصل وہ دس سال تک ہوا ہوائی کی طرح اڑتے رہے۔عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کبھی زمین پر کچھ نہیں کیا۔اب جب کہ وہ انتخابات میں براہ راست عوام کا سامنا کر رہے ہیں تو ادھر ادھر کی باتیں کر کے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس بار سارن کے لوگ ان لوگوں کی باتوں اور چالوں سے گمراہ نہیں ہونے والے ہیں۔روڈ شو میں سابق وزیر کم ایم ایل اے جتیندر رائے،سابق امیدوار سنیل رائے،مکھیا کرشنا رام،گوپال مہتو،ڈاکٹر نیلو کماری،جیکی گپتا،ستیندر سنگھ،ڈاکٹر پریتم یادو،ساغر نوشیرواں،رام سکل رام،موندریکا مہتو،بالمیکی مہتو،راماشنکر مہتو،اجیت مانجھی،پرہلاد رام،گڈو یادو،سریش بیٹھا،بلیشور مہتو،انل مہتو،منٹو مہتو وغیرہ شامل تھے۔