سدھانشو ترویدی سمیت پانچ نو منتخب راجیہ سبھا ممبران نے حلف لیا

تاثیر،۱۸       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 18 اپریل: راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے جمعرات کو راجیہ سبھا کے پانچ نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔انہیں پارلیمنٹ ہاؤس میں حلف دلایا گیا، جہاں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش اور جنرل سکریٹری پی کے مودی بھی موجود تھے۔حلف لینے والوں میں بھیم سنگھ، پرمار جسونت سنگھ سلام سنگھ، سنگیتا، نوین جین اور ڈاکٹر سدھانشو ترویدی شامل تھے۔