سون ندی میں نہاتے ہوئے تین ڈوبے، ایک لاپتہ

تاثیر،۲۳       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سون بھدر، 24 اپریل: چوپن تھانہ علاقے کے سون ندی میں بدھ کی صبح نہانے گئے دو لڑکیوں سمیت تین افراد گہرے پانی میں ڈوبنے لگے، جن میں سے دو کو قریبی لوگوں نے بچا لیا اور ایک گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کرگرا گاؤں میں کل رات ایک شادی تھی جس میں کئی رشتہ دار آئے ہوئے تھے۔ شادی کے بعد آج صبح گھر کے بچے دریائے سون میں نہانے گئے۔ جاتے وقت گھر والوں نے منع کیا کہ سون ندی کی حالت ٹھیک نہیں ہے لیکن بچے یہ کہہ کر سون ندی پر چلے گئے کہ احتیاط سے نہائیں۔
نہاتے وقت دو لڑکیاں دیپا(18) دختر وکیل تیواری ساکن راجہ تالاب وارانسی اور ساکشی(17) دختر اوما شنکر تیواری ساکن کیوٹا مارکنڈی ڈوبنے لگی ، ان کو ڈوبتا دیکھ کر انکت دوب ولد ندیش دوب ساکن ادے کرمپور بھدورہی ان کو بچانے کے لئے دوڑا ۔ ان لڑکیوں کو بچانے کی کوشش میں انکت خود ڈوبنے لگا۔ دونوں لڑکیوں کو دریا کے کنارے موجود لوگوں نے فوراً بچا لیا، تب تک انکت ڈوب چکا تھا ۔
اس واقعہ کی اطلاع فوری طور پر تھانہ چوپن کو دی گئی اور مقامی سطح پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا تاہم تحریر تک کوئی کامیابی نہیں ہو سکی۔ دونوں لڑکیوں میں دیپا کی سنگین حالت کو دیکھ کر اہل خانہ اسے فوراً ضلع اسپتال لے گئے، جہاں سے اسے وارانسی ریفر کر دیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔