سڑک حادثہ میں تلک چڑھاکر واپس لوٹ رہے ایک شخص کی موت دو زخمی

تاثیر،۲۲       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع نوکھا تھانہ علاقہ میں امیٹھی اور مشراوالیا گاؤں کے قریب نہر کے پل کے درمیان آٹو پلٹنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی، جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔ پولس نے آج موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال بھیجا ۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ آج صبح تلک کی تقریب میں شرکت کے بعد وہ چناری تھانہ علاقہ کے اپنے گاؤں گھوراڈیہ واپس آ رہے تھے کہ امیٹھی گاؤں اور مشراوالیہ گاؤں کے پل کے درمیان ان کا آٹو بے قابو ہو کر پلٹ گیا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے، تینوں زخمیوں کو دیگر آٹو ڈرائیور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر نوکھا لے گئے جہاں انچارج میڈیکل آفیسر نے چناری تھانہ علاقہ کے گھوڑاڈیہ گاؤں کے رہنے والے دنیش چودھری کو مردہ قرار دیدیا، جب کہ گھوڑاڈیہ گاؤں کے ہی رہنے والے بھوالی سنگھ اور سنجیت کمار دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کیلئے ریفر کر دیا گیا ۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو انکے لواحقین کے حوالے کردیا ۔ موت کی خبر سے چناری تھانہ علاقہ کے گاؤں گوراڈیہ اور اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ۔