سڑک حادثے میں بائک سوار تین نوجوان شدید زخمی حالت تشویش ناک ڈی ایم سی ایچ ریفر

تاثیر،۲۱       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے اتربیل بشن پور سڑک پر بردی پور پیٹرول پمپ کے قریب بائک پر سوار چار نوجوانوں میں سے تین نوجوان ٹرک کی ٹھوکر سے شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں سرواڑہ گاؤں باشندہ ببلو سہنی 20 سالہ نیا ٹولہ گاؤں باشندہ سونو کمار 16 سالہ  ارئی گاؤں باشندہ ضیاء الخان 18 سالہ کو زخمی حالت میں علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں سے تینوں زخمیوں کا ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا ہے میڈیکل افیسر ڈاکٹر پریم چند پرساد نے بتایا کہ ببلو سہنی کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے ذرائع کے مطابق ٹرک بشن پور کی جانب سے آرہی تھی  اسی دوران پیٹرول پمپ قریب بائک پر سوار چار نوجوان بے قابو ہو کر ٹرک میں زبردست ٹھوکر مار کر مین سڑک پر لہو لہان ہو کر گر گئے گرتے ہی بے ہوش ہو گئے بغیر ہیلمٹ کے بائک کا توازن بگڑتے ہی ٹرک کے پیچھے والے حصے سے ٹکڑا گئی بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں بائک پر سوار تینوں نوجوان شدید طور سے زخمی ہو گئے بے ہوش ببلو سہنی و دیگر دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی لوگوں نے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا موقع پر پہنچی سمری تھانہ کی پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر زخمیوں کا علاج کرایا تھانہ صدر وریندر چودھری نے بتایا کہ سڑک حادثے کی تفتیش کی جا رہی ہے