سہسرام ​​پارلیمانی انتخاب میں منوج کمار رام کو جیت دلانے کیلئے لوگ ہوئے پابند عہد

تاثیر،۲۶       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس اور کیمور ضلع سے تعلق رکھنے والا ریزرو سہسرام ​​پارلیمانی حلقہ انتخاب کے حوالے سے انڈیا اتحاد کی ایک روزہ میٹنگ روہتاس ضلع کانگریس دفتر سہسرام ​​میں منعقد ہوئی جس کی صدارت و نظامت روہتاس ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کنہیا سنگھ نے کی، جسمیں جدوجہد کرنے والے تعلیم یافتہ جوان، محنتی، سماجی ہم آہنگی کے علمبردار اور اخلاقی طرز کے خدمتگار سہسرام ​​پارلیمانی حلقہ کے رہنے والے مہمان خصوصی سہسرام ​​پارلیمانی حلقہ کے امیدوار جناب منوج کمار رام جی اور مہمان خصوصی ڈہری کے ایم ایل اے فتح بہادر سنگھ، سہسرام ​​کے ایم ایل اے راجیش کمار گپتا موجود تھے ۔ اس میٹنگ میں سہسرام​​پارلیمانی حلقہ کے تمام مسائل اور مدعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جسمیں منوج کمار رام کو جیت دلانے کیلئے ضلع، بلاک، پنچایت، بوتھ اور بی ایل اے کمیٹی کے ساتھ ساتھ بوتھ لیول تک فعال ہونے کی ہدایات دی گئیں، ساتھ ہی ساتھ انڈیا اتحاد کے منشور کو کوگوں تک پہنچانے کی ہدایات دی گئیں۔ موقع پر آر جے ڈی کے ضلع صدر اکلو رام، نائب صدر مکیش پٹیل، یوتھ پرنسپل جنرل سکریٹری سلمان خان، آر جے ڈی کے ضلع میڈیا انچارج کیمور اشوک یادو، سرفراز عالم، موہن رام کے ساتھ روہتاس اور کیمور ضلع انڈیا اتحاد کے سینکڑوں عہدیداران و کارکنان موجود تھے ۔ اس موقع پر ہونے ​​والے سہسرام پارلیمانی انتخابات میں انڈیا الائنس کے کانگریس امیدوار منوج کمار رام کی جیت کو یقینی بنانے کیلئے لوگوں نے خصوصی عہد کیا ۔