سید شاہنواز حسین اور میجر اقبال نے دیویش چندر ٹھاکر کیلئے چلائی رابطہ مہم

تاثیر،۲۷       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی ،27 اپریل: سیتا مڑھی لوک سبھا حلقہ سے این ڈی اے حمایت یافتہ جے ڈی یو امید وار دیویش چندر ٹھاکر کی حمایت میں آج سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین اور جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری اور سیتا مڑھی لوک سبھا کے شریک انچارج میجر اقبال حیدر خان نے کئی مقامات پر عوامی میٹنگیں کیں ۔ اس موقع پر جے ڈی یو امیدوار دیویش چندر ٹھاکرکے علاوہ کئی سینئر لیڈران نے شرکت کی ۔سیتا مڑھی کے میئر  شوہر  عارف حسین کے یہاں مہسول میں اور بچھاڑ پور میں ایک کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوںلوگوں نے شرکت کی اور سیتامڑھی لوک سبھا سے جے ڈی یو کے امیدوار دیویش چندر ٹھاکر کی حمایت کا وعدہ کیا ۔سبھی لوگوں نے ہار مالا پہنا کر دیویش چندر ٹھاکر کا استقبال کیا ۔
 سید شاہنواز حسین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا ایک ایک قیمتی ووٹ دیویش چندر بابو کو دیں ۔ دیویش چندر بابو ایک سلجھے ہوئے اچھے انسان ہیں ۔ علاقے کی ترقی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ۔ میجر اقبال حیدر خان نے کہا کہ دیویش چندر ٹھاکر جیسا امیدوار ملنا سیتامڑھی کے لوگوں کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔ کیونکہ دیوش بابو نے بغیر کسی بھید بھاؤ کے سبھی طبقات کے لئے کام کرتے ہیں ۔ اس عوامی رابطہ مہم میں اقلیتوں کی بڑی تعداد نے دیویش چندر ٹھاکر کواپنا دینے کا اعادہ کیا ۔
بی جے پی کے ضلع صدر منیش گپتا، مکھیا آواپور، جاوید اختر خان، پوپری بلاک صدر ظفر اللہ خان، حافظ انصاروغیرہ نے بھی لوگوں سے خطاب کیا اور دیویش چندر ٹھاکر کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔