شیفالی بی۔ شرن نے پی آئی بی کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل کا چارج سنبھالا

تاثیر،۱اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، یکم اپریل : انڈین انفارمیشن سروس کی سینئر افسر شیفالی بی۔ شرن نے پیر کو پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا۔ شیفالی شرن 1990 بیچ کی افسر ہیں۔
تین دہائیوں پر محیط ایک شاندار کیریئر کے دوران، شیفالی بی شرن نے وزارت خزانہ، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، وزارت اطلاعات و نشریات جیسی وزارتوں کے لیے پریس انفارمیشن بیورو آفیسر کے طور پر میڈیا پبلسٹی اسائنمنٹس کو سنبھالا ہے۔ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ترجمان کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔