شیوسینا(یو بی ٹی) کوالیکشن کمیشن کا نوٹس: ترانے سے’ جے بھوانی’ اور ‘ہندو’ کے الفاظ ہٹانے کا مطالبہ

تاثیر،۲۱       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 21 اپریل : شیوسینا)ادھو ٹھاکرے( کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کے روز کہا کہ انہیں الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) سے ان کی پارٹی کے نئے ترانے سے ‘جے بھوانی’ اور ‘ہندو’ کے الفاظ ہٹانے کا نوٹس ملا ہے، لیکن وہ اس کی پابندی نہیں کریں گے۔ ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ٹھاکرے نے کہا کہ ترانے سے ‘جے بھوانی’ کو ہٹانے کا مطالبہ کرنا مہاراشٹر کی توہین ہے۔ٹھاکرے نے کہا کہ ان کی پارٹی اپنے نئے انتخابی نشان ‘مشعل’ کو مقبول بنانے کے لیے ایک ترانہ لے کر آئی ہے، اور ای سی آئی نے اس سے ‘ ہندو’ اور ‘ جئے بھوانی’ کے الفاظ کو ہٹانے کو کہا ہے۔ٹھاکرے نے کہا، “چھترپتی شیواجی مہاراج نے دیوی تلجا بھوانی کے آشیرواد سے ہندوی سوراج کی بنیاد رکھی۔ ہم دیوی یا ہندو مذہب کے نام پر ووٹ نہیں مانگ رہے ہیں۔ یہ ایک توہین ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا،” ٹھاکرے نے کہا۔شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ نے کہا کہ وہ اپنی عوامی میٹنگوں میں ‘ جئے بھوانی’ اور ‘جئے شیواجی’ کہنے کا عمل جاری رکھیں گے۔ “اگر الیکشن کمیشن ہمارے خلاف کارروائی کرتی ہے، تو انہیں ہمیں بتانا پڑے گا کہ انہوں نے کیا کیا تھا جب وزیر اعظم نریندر مودی، جنہوں نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم چلاتے ہوئے، لوگوں سے جئے بجرنگ بلی کہنے اور ای وی ایم پر بٹن دبانے کو کہا تھا۔” شاہ نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ ایودھیا میں مفت میں رام للا کے درشن حاصل کرنے کے لیے بی جے پی کو ووٹ دیں۔شیوسینا (یو بی ٹی) نے ای سی آئی سے پوچھا ہے کہ کیا قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے اور کیا اب مذہب کے نام پر ووٹ مانگنا ٹھیک ہے؟ “پولنگ باڈی نے ہمارے خط اور ہماری بھیجی گئی یاد دہانی کا جواب نہیں دیا ہے۔ یاد دہانی میں ہم نے کہا تھا کہ اگر قوانین میں تبدیلی کی گئی تو ہم اپنی انتخابی ریلیوں میں ‘ہر ہر مہادیو’ بھی کہیں گے۔”سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے والد بالاصاحب ٹھاکرے کو چھ سال تک ووٹ ڈالنے اور الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا کیونکہ اٹل بہاری واجپائی کے وزیر اعظم ہونے پر انہوں نے ہندوتوا کی مہم چلائی تھی۔پارٹی نے ای سی آئی سے یہ بھی واضح کرنے کو کہا تھا کہ کیا حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران پی ایم مودی اور امت شاہ کی طرف سے مذہب کی دعوت دینے والی تقریریں، عوامی نمائندگی قانون کے تحت ‘ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی’ نہیں تھیں۔