صغریٰ ہائی اسکول میں افطار پارٹی کا اہتمام

تاثیر،۴       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اسکول کے صدر ، سکریٹری اور پرنسپل نے شرکت پر روزہ داروں کا شکریہ ادا کیا

بہارشریف(محمددانش)ریاست کا مشہور اقلیتی تعلیمی ادارہ صغری ہائی اسکول +2؍میں آج افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں سینکڑوں روزہ داروں نے شرکت کیا اور نماز مغرب ادا کی۔ اس موقع پر اسکول کے صدر سلطان انصاری، سکریٹری آفتاب عالم، پرنسپل شاہینہ ناز نے شرکت کرنے والے تمام روزہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔ بعد میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ رمضان کے پاک مہینے کا آخری عشرہ چل رہا ہے۔ اس مہینے میں اللہ پاک اپنی رحمتوں سے عبادت گاروں کو مالا مال کر دیتا ہے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ اسی طرح روزہ داروں کو افطار کرانے کا بھی اللہ پاک نے بہت بڑا اجررکھا ہے۔

اسی غرض سے مذکورہ ادارے میں افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا ہے۔ انشاء اللہ ہر سال اسی طرح افطار پارٹی کا اہتمام کیا جاتا رہے گا۔ اس موقع پر خانقاہ معظم کے سجادہ نشیں و صغری وقف اسٹیٹ کے صدر جناب سید شاہ سیف الدین فردوسی، سید شاہ حسام الدین فردوسی، صغری وقف اسٹیٹ کے متولی مختار الحق، صغری ہائی اسکول کے صدر سلطان انصاری، انجمن مفید الاسلام کے صدر مظاہر الحق، صغری کالج کے پرنسپل جمال احمد فردوسی، صغری ہائی اسکول کے سکریٹری آفتاب عالم، ڈاکٹر سرفراز، ڈاکٹر مبشر حیات، منیر الرحمن عرف مونس، فضیل گیلانی، چھوٹن بہاری، جاوید قریشی، سرفراز خان ایڈ وکیٹ، محمد قدرت اللہ، انجینئر علی احمد، محمد توصیف عالم عرف بوبی ، نیشنل ہائی اسکول کے پرنسپل فضل الرحمن کے علاوہ کثیر تعداد میں شہر کے معزز حضرات موجود تھے۔