ضلع میں عازمین حج کی تربیت اور ٹیکہ کاری کی تاریخ متعین نہیں

تاثیر،۲۳       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گیا، 24 اپریل: بہار کے ضلع گیا میں عازمین حج کی تربیت اور ٹیکہ کاری کی تاریخ متعین نہیں ہوئی ہے۔ اس حوالہ سے اب تک عازمین حج کو معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں کہ کب اور کہاں کیمپ لگنے ہیں؟۔ جب کہ نیا شیڈول بھی آچکا ہے اور اس کے مطابق یہاں سے 9 مئی سے پرواز کا سلسلہ شروع ہوگا۔ تاخیر کے سبب پریشانی بڑھ سکتی ہے کیونکہ پرواز کے قریب وقت میں اگر کیمپ لگے گا تو عازمین کو بھاگ دوڑ زیادہ کرنی ہوگی اور اس وجہ سے مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ضلع اقلیتی فلاح افسر راہل کمار نے بتایا کہ بہار سے دو مرحلوں میں عازمین حج روانہ ہوں گے۔ اس بار بھی کولکاتا اور گیا سے پرواز ہوگی۔ شیڈول ا?گیا ہے، پہلے اْمید تھی کہ 26 مئی سے پرواز کا سلسلہ شروع ہو گا۔ لیکن اب شیڈول کے مطابق واضح ہو گیا ہے کہ پرواز 9 مئی سے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حج بھون سے تربیت اور ٹیکہ کاری کیمپ کے تعلق سے کوئی جانکاری فراہم نہیں کی ہے۔ اگر وہاں سے لیٹر موصول ہوا تو ا?ئندہ چار پانچ دنوں میں تربیت اور ٹیکہ کاری کی تاریخ متعین کردی جائے گی۔ حسب روایت اس بار بھی سبھی انتظامات ہوں گے۔ ٹیکہ کاری کی لیے ابھی ویکسن ضلع محکمہ? صحت کو دستیاب نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تربیتی سرٹیفکیٹ، ہیلتھ سرٹیفکیٹ یہیں سے گیا ضلع کے عازمین حج کو دیے جائیں گے۔ انہوں نے عازمین حج کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یہاں گیا ایئرپورٹ یا ضلع سطح پر جو بھی انتظامات کرانے ہیں وہ وقت پر کرلیے جائیں گے۔
جب کہ ایک عازم سعید عالم نے کہا کہ گرمی کے ایام ہیں۔ اچانک وقت اور تاریخ کے اعلان سے ان عازمین حج کو جو ضعیف ہیں انہیں پریشانی ہوگی۔ تربیت تو پہلے ہی ہونی چاہیے تاکہ عازمین حج کو کوئی کنفیوڑن ہو تو وہ وقت پر دور کرلیں۔ لیٹ لطیفی سے ہمیشہ پریشانی ہوتی ہے۔