ضلع کشتواڑ میں موسلا دھار بارش ، 12 مکانات، ایک مویشی شیڈ اور ایک سرکاری عمارت اور اسکول کو نقصان

تاثیر،۲۹       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جاوید احمد سرینگر
ضلع کشتواڑ میں موسلا دھار بارش اور طوفانی سیلاب 4 دنوں سے جاری ہے، تحصیلداروں کی جانب سے آج کی رپورٹوں میں بالترتیب تحصیل ناگسینی، مغلمیدان اور کشتواڑ میں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔تحصیلدار ناگسینی نے بتایا کہ 01 کچا مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔دریں اثناء تحصیل مغل میدان میں 07 پکے مکانات اور 2 کچے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔تحصیل کشتواڑ میں 1 پکا مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے اس کے علاوہ 1 کچا گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، اس کے علاوہ 1 مویشیوں کے شیڈ کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ ایک پرائمری سکول کو جزوی نقصان پہنچا۔ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ، ڈاکٹر دیونش یادو آئی اے ایس کی مجموعی نگرانی میں انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کو قریبی محفوظ مقامات اور رہائش گاہوں پر منتقل کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے، ریڈ کراس کی ٹیم متاثرہ افراد کو امدادی سامان اور ضروری امداد پہنچانے میں سرگرم عمل ہے۔صورتحال کے جواب میں، عوام کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ خطرناک مقامات پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں شہری مندرجہ ذیل نمبرز پر کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں: 01995-259555 یا 9484217492۔