عظیم اتحاد کے لو ک سبھا امیدوار اجیت شرما سمیت دیگر امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

تاثیر،۴       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور ( منہاج علم)  لوک سبھا عام  انتخابات 2024 کے اعلان ہوتے ہی  پورے دیش میں چناؤ کی سرگرمیاں بڑھتی نظر ارہی ہے  اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق  ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں  لوک سبھا امیدواروں کے ذریعے پرچہ نامزدگی  داخل کرنے سلسلہ شروع ہو چکا ہے.   26 بھاگلپور  پارلیمانی  حلقہ میں   26 اپریل 2024  کو انتخاب ہونا ہے  اس کے لیے 28  مارچ سے ہی پرچہ نامزدگی داخل  امیدواروں کے ذریعے کیا جا رہا ہے .  بھاگلپور  پارلیمانی حلقہ سے انڈیا اتحاد  اجیت  شرما نے  ضلع الیکشن افسر  میں ضلع مجسٹریٹ  کہ دفتر میں  لوک سبھا امیدوار  کے طور پر  پرچہ نامزدگی داخل کیا.  ان کی رہائش گاہ سے   ہزاروں کی تعداد میں ان کے حمایتی اور ووٹرز  ان کے پرچہ نامزدگی جلوس میں شامل ہوئے.  ایم پی امیدوار اجیت  شرما نے  بھولا نعت مندر میں جا کر اپنے  پوجا ارچناکی . انہوں نے  خانقاہ عالیہ شہبازیہ ملا چک شریف  شہباز رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر چادر پوشی کی  اور خانقاہ کے سجادہ نشین سید شاہ انتخاب عالم ضیا شہبازی   سے دعائیں لی.  پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد انہوں نے  انڈیا گٹھبندھن کے سبھا  میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  لوک سبھا  چناٶ 2024 تاریخ رقم کرے گی  اور انڈیا عظیم اتحاد  سب سے زیادہ سیٹ جیت کر بھارت میں سب سے بڑی پارٹی بنے گی اور سنٹرل میں  حکومت بنائے گی . آج کل 6امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا جس میں بی ایس پی سے پونم سنگھ آزاد امیدوار ڈکٹر اوم پرکاش پددار دیارام منڈل وغیرہ قابل ذکر ہیں . انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سبھی ذات برادری اور سماج کے سبھی طبقہ کی حمایت حاصل ہے انہوں نے بھاگلپور پارلیمانی حلقہ کے سبھی ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنے حق رائے دہندگی کا استعمال ضرور کریں اور اپنے قیمتی ووٹوں سے مجھے کامیاب بناکر خدمت کرنے کا موقع ضرور دیں . عظیم اتحاد کے کانگرسی امیدوار اجیت شرما نے آج پرچہ نامزدگی داخل کیا قبل مندر،و خانقاہ عالیہ شہبازیہ ملا چک شیف  درگاہ میں جاکر چادر چڑھائی اور عظیم اتحاد کے سبھی پارٹی کارکن و ممبر اسمبلی علی اشرف صدیقی ، چکر پانی یادو۔ ضلع صدر چندر شیکھر یادو۔ نگر صدر محمد شہاب الدین ، کے کانگرسی پارتی ضلع صدر انجنئر  پرویز جمال ، کے علاوہ بڑی تعداد میں سبھی اتحادی پارٹیوں کے سربراہ و کارکنان اور سبھی بلاک وسبھی اسمبلی حلقے کے ذمے دار و عوامی جن سیلاب مقامی سندیس کمپاؤنڈ میں عوامی اجلاس میں شریک ہوے عوام زبردست جوش وخروش پایا گیا عوام کے بیچ یہ چرچا تھی کہ اجیت شرما کڑا ٹکر دینگیں، اجیت شرما کے قریبی سرورقریشی عرف منٹو نے بتایا کہ اس بار اجیت شرما کافی ووٹوں کی گنتی سے کامیاب ہونگے .