علی گڑھ والوں ایسا تالا بناؤ جو بی جے پی کے منصوبوں پر تالا لگا دے: اکھلیش یادو

تاثیر،۲۲       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

علی گڑھ، 24 اپریل:سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو لوک سبھا انتخابات 2024 میں امیدوار کی حمایت کرنے اور اسے ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کرنے علی گڑھ پہنچے۔ انہوں نے بی جے پی پر سخت نشانہ لگایا۔ اکھلیش نے تالا نگری علی گڑھ میں جلسہ عام میں آئے عوام سے کہا کہ کسانوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ پورے ملک اور ریاست کے کسان دہلی جا کر اس حکومت کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پولیس کو تعینات کیا، لیکن ہمارے کسانوں نے پرواہ نہیں کی۔ ہزاروں شہید ہوئے اور پھر تینوں کالے قوانین واپس لے لیے۔اب وقت آگیا ہے کہ آئین کی بات کی جائے۔ وہ جو گارنٹی دیتے گھوم رہے ہیں یہ گارنٹی اس طرح کی ہے جیسے کورونا میں ہم سے آپ سے تھالی بجوائی تھی ۔یہ گارنٹی نہیں لوگوں کو گھنٹی دے دی ہے جاؤ بجاتے رہو۔