فلم ‘دو اور دو پیار’ کی کمائی میں اضافہ، دوسرے دن 85 لاکھ روپے کما لیے

تاثیر،۲۱       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گزشتہ کئی دنوں سے ودیا بالن کی فلم ‘ دو اور دو پیار’ کو لے کر کافی چرچے ہو رہے ہیں۔ یہ فلم 19 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ غیر ازدواجی تعلقات پر مبنی اس فلم کو ناقدین کے مثبت جائزے ملے ہیں لیکن سامعین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس فلم کے ساتھ ودیا بالن طویل عرصے بعد سلور اسکرین پر واپس آئی ہیں۔
اس فلم کو سمیر نائر، دیپک سہگل، تنوج گرگ، اتل کسبیکر اور سواتی ایر چاولہ نے پروڈیوس کیا ہے۔ شرشا گوہا ٹھاکرتا کی ہدایت کاری میں بننے والی، ‘دو اور دو پیار’ میں ودیا بالن، پرتیک گاندھی، الیانا ڈی کروز اور سینتھل راما مورتی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ انڈسٹری ٹریکر سیکنلک کے مطابق، ‘دو اور دو پیار’ نے پہلے دن 55 لاکھ روپے کمائے۔ دوسرے دن یعنی ہفتہ کو فلم نے 85 لاکھ روپے کی کمائی کی۔ اس فلم کا کل کلیکشن 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہو گیا ہے۔ اتوار کو فلم کی کمائی میں مزید چھلانگ لگ سکتی ہے۔