فیروزآباد : انکاونٹر کے دوران ٹانگ میں گولی لگی، بدمعاش گرفتار

تاثیر،۱اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

فیروز آباد، یکم اپریل: فیروز آباد ضلع کے تھانہ نارتھ اور ایس او جی پولیس کی ٹیم نے اتوار کی رات انکاونٹر میں ایک بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے بدمعاش کو پولیس نے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروایا ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سٹی سرویش کمار مشرا نے بتایا کہ شمالی پولیس اسٹیشن اور ایس او جی ٹیم نے اتوار کی رات مشترکہ چیکنگ کے دوران، بینڈی کی پلیا بائی پاس پر ایک موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی۔ موٹر سائیکل سوار نے پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی جس میں موٹر سائیکل سوار کے پیر میں گولی لگی اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔
پوچھ گچھ کے دوران مجرم نے اپنی شناخت سنجو کشیپ عرف سنجو دھیمار ولد بدھ سین بتائی۔ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، 6 کارتوس اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ اے ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم سنجو کشیپ پولیس اسٹیشن کے موسٹ وانٹیڈ ٹاپ 10 فہرست میں شامل مجرم ہے۔ اس کے خلاف فیروز آباد اور دیگر اضلاع میں 30 سے زائد ڈکیتی، قتل اور سنگین مقدمات درج ہیں۔ اس وقت وہ قتل کے ایک مقدمے میں وارنٹ گرفتاری میں مطلوب تھا۔