لالو یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے انتخابی مہم کی شروعات کی

تاثیر،۱اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، یکم مارچ:۔ بہار میں لوک سبھا انتخابات 2024 کو لے کر جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔ اسی سلسلے میں پیر کے روز آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔
سارن لوک سبھا سیٹ سے آر جے ڈی امیدوار ڈاکٹر روہنی آچاریہ نے سارن ضلع کے سون پور میں واقع بابا ہری ہرناتھ مندر میں پوجا کرکے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ ان کے ساتھ ان کے والد اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو، بہن میسا بھارتی، ایم ایل سی سنیل سنگھ، آر جے ڈی لیڈر پریتم یادو سمیت کئی کارکنان موجود تھے۔