لوک سبھا انتخابات: 27 اپریل کو اتر پردیش میں 169.95 لاکھ منشیات اور نقدی ضبط

تاثیر،۲۸       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 28 اپریل : ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت فلائنگ اسکواڈ ٹیم اور پولیس نے 27 اپریل کو 169.95 لاکھ روپے کی شراب، منشیات اور نقدی وغیرہ ضبط کی ہے۔ضبطی میں 5.86 لاکھ روپے نقد، 51.17 لاکھ روپے کی 19392.95 لیٹر شراب اور 112.93 لاکھ روپے کی منشیات شامل ہیں۔ بڑی ضبطی میں، غازی پور ضلع کے جکھنیا (ریزرو) اسمبلی حلقہ میں 105 لاکھ روپے کی 525 گرام منشیات ضبط کی گئی۔ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے بتایا کہ 27 اپریل تک 32747.03 لاکھ روپے کی شراب، منشیات، قیمتی دھاتیں اور نقدی وغیرہ ضبط کی گئی۔ اس میں 3207.95 لاکھ روپے کی نقد رقم، 4532.16 لاکھ روپے کی شراب، 21688.95 لاکھ روپے کی منشیات، 2161.59 لاکھ روپے کی قیمتی دھاتیں اور 1156.39 لاکھ روپے کا دیگر سامان ضبط کیا گیا۔