مارے گئے 29 نکسلیوں میں سے 20 کی لاشیں رشتہ دار لے گئے، باقی 9 لاشیں لینے کوئی نہیں آیا

تاثیر،۲۱       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کانکیر، 21 اپریل:چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ کانکیر ضلع کے اپاٹولا انکاؤنٹر میں مارے گئے 29 نکسلیوں کی لاشوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کا کام جاری ہے۔ اب تک کل 20 نکسلیوں کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں، باقی 9 نکسلیوں کے اہل خانہ انتظار کر رہے ہیں۔ لاشیں لینے آئے کچھ لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر وہ لواحقین کی بات مان لیتے تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ کانکیر میڈیکل کالج کے اناٹومی ڈپارٹمنٹ میں رکھی نکسلیوں کی لاشیں ان کے اہل خانہ کو دکھائی جارہی ہیں اور شناخت کرنے والوں کے بیانات قلمبند کرکے لاشوں کو حوالے کیا جارہا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اپاٹولا انکاؤنٹر میں ڈی وی سی شنکر کے ساتھ ان کی بیوی رنجتا کی بھی موت ہوگئی۔ ڈی وی سی شنکر کی ماں اور اس کے خاندان والے ڈی وی سی شنکر کے ساتھ رنجتا کی لاش کو لے گئے۔ رنجتا تلنگانہ ضلع کے بیجور گاؤں کی رہنے والی ہے۔ اس کے علاوہ گاؤں امکھوڈو، ضلع محلہ مان پور کی رہنے والی ریتا سلامے، آر کے بی ڈویڑن کے مدنواڈا کوڈیکورسی ایل او ایس کے کمانڈر لوکیش سلامے کی اہلیہ اور اسی ایل او ایس کے ممبر ونود گاوڑے، گاؤں امکھوڈو، ضلع کے رہنے والے کی لاشیں ملی ہیں۔ بیجاپور ضلع کے گائوں چوکھن پال، گنگلور کے رہنے والے بچانو، بیجاپور ضلع کے میرتور تھانے کے گاؤں ویچاپال کے رہنے والے رمیش اویام، بیجاپور ضلع کے گائوں مارواڑہ کے رہنے والے کارتک، بیجاپور ضلع کے گائوں گنگالور کے رہنے والے دنو عرف گدر، دْردا گاؤں کے رہنے والے میمنڈ کی لاشیں بھی میں شامل ہیں۔ بیجاپور ضلع کے بھیرام گڑھ علاقے کی رہنے والی گیتا، گائوں تکیسود کی رہنے والی بجنات، گاؤں اوٹلا، ضلع بیجاپور کے علاقے بھیرم گڑھ کی رہنے والی سیتارام، ضلع بیجاپور کے علاقے بھیرام گڑھ کے رہنے والے، ضلع نارائن پور کے گاؤں ریکاوئی، اورچھا علاقہ کی رہنے والی شانتیلا، ضلع نارائن پور کے گاؤں کمداگنڈہ، اورچھا علاقہ کی رہنے والی پنٹو گٹوم، کانکیر ضلع کے وٹیدھکل کے رہنے والے سکھلال پدما کی لاشیں ملی ہیں۔ کانکیر ضلع کے چھوٹے بیٹھیا تھانہ کانکیر ضلع کے کلپر کے رہنے والے جینی کی لاش کو کو ان کے رشتہ دار لے گئے ہیں۔