مختلف مقامات پر لگی آگ میں 40 ہزار نقد سمیت دو لاکھ کا زیورات جل کر خاکستر

تاثیر،۲۵       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے کنسی گاؤں میں بدھ کی شب مدن چودھری کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی آگ میں 40 ہزار نقد دو لاکھ کا زیورات اناج، کپڑا، فرنیچر، سمیت استمعال ہونے والا سارا سازو سامان جل کر خاکستر ہو گیا مقامی لوگوں نے آگ کی تیز لپٹیں دیکھ بالٹی میں پانی لیکر آگ بجھانے کو دوڑ پڑے سمری تھانہ کی فائر بریگیڈ گاڑی نے آگ پر قابو پایا مکان مالک نے صدر سی او و سمری تھانہ میں درخواست سونپ کر واقعیہ کی جانکاری دی ہے وہیں سنگھواڑہ بلاک حلقہ کے سنہ پور پنچایت کے بیدولی گاؤں میں جمعرات کی دوپہر لگی آگ سے سبودھ ٹھاکر کا دوکان جل کر راکھ ہو گیا تیز پچھوا ہوا میں آگ کی چنگاری بلاک حلقہ کے سرحد واقع کمتول تھانہ حلقہ کے رتن پور میں پان کے بریب میں گری جسکی وجہ سے تقریباََ ڈیڑھ بیگھا میں لگا پان کا بریب جل کر راکھ ہو گیا آگ کی لپٹیں کو دیکھ مقامی لوگوں نے بالٹی میں پانی بھر کر آگ بجھانے کے لئے دوڑ پرے کڑی مشقت کے باوجود تیز بچھوا ہوا کی وجہ سے آگ پھیلنے لگی اسی اثناء میں دو فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ کر آگ پر پوری طرح قابو پانے میں کامیاب رہی بتایا گیا ہے کہ آتش زدگی میں سبودھ ٹھاکر کا چائے ناشتہ کی دکان کے علاوہ کسان رادھے بھگت ،للن بھگت سہدیو بھگت و اُدیش بھگت کا پان کا بریب جل کر راکھ ہو گیا مکھیا امرت چورسیا پنچایت سمیتی اندر جیت بھگت وکرم رام نے بتایا کہ آتش زدگی کے واقعیہ کی جانکاری سی او کو دی گئی ہے ریونیو ملازم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر نقصان کا اندازہ لگایا ہے