مرزا غالب کالج پر عائد پابندی ختم، خود داخلہ لینے کے اختیارات حاصل

تاثیر،۳       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گیا،03اپریل: کچھ مدت پہلے مگدھ ہونیورسٹی کے مرزا غالب کالج میں پی جی کے داخلے میں براہ راست داخلہ لینے پر روک لگا دی تھی۔ مگر اب اس لگی پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے۔مرزا غالب کالج میں پوسٹ گریجویٹ میں داخلہ کے لیے طلبہ براہ راست کالج کے ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں اور داخلہ کی پوری کاروائی کالج کی طرف سے ہی انجام دی جائے گی۔ مگدھ یونیورسٹی نے مرزا غالب کالج کے داخلہ کاروائی کو دیگر ڈگری کالجوں کی طرح اپنے ماتحت کرلیا تھا۔ لیکن اب یونیورسیٹی نے مرزا غالب کالج کو خود داخلہ لینے کے عمل پر لگائی گئی پابندی کو ہٹا دیا ہے، اب کالج خود ہی داخلہ لے سکے گا۔واضح ہوکہ مرزا غالب کالج وسطی بہار کا واحد اقلیتی ادارہ ہے، اقلیتی کالج کے داخلہ پر پابندی لگانے سے نہ صرف یونیورسٹی بدنام ہو رہی تھی بلکہ کالج انتظامیہ کی کار کردگی پر بھی سوال کھڑے ہورہے تھے۔یہ لڑائی سابق سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے بھرپور طریقے سے لڑی اور ان کے دلائل کو سننے اور کوششوں کے بعد وائس چانسلر نے پابندی ہٹا دی ہے۔ دراصل اس وقت مرزا غالب کالج کی گورننگ باڈی تحلیل ہو چکی ہے، شبیع شمسی ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر ہیں۔ مرزا غالب کالج میں براہ راست داخلے کے لیے یونیورسٹی نے پابندی کو ہٹاتے ہوئے لیٹر بھی جاری کر دیا ہے۔