مرزا پور: کھانے کے تنازع پر گھروالوں نے باراتی کی پٹائی کر دی

تاثیر،۱۹       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مرزا پور، 19 اپریل: جمعرات کی رات ضلع کے ڈرمنڈ گنج تھانہ علاقہ کے نوگاواں گاؤں میں شادی کی بارات میں کھانا کھانے کو لے کر جھگڑے میں باراتی کے ایک نوجوان کو لاٹھیوں سے پیٹ کر شدید زخمی کر دیا۔ جمعہ کو شادی کے باراتیوں کے نوجوانوں کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایک نامزد اور دو نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔نوگاواں گاؤں کے رہنے والے راجو ورما کی بہن کی شادی کی بارات سون بھدر ضلع کے گوراول تھانہ علاقے کے بھانجہ گاؤں سے آئی تھی۔ بارات میں شامل ایک نوجوان نے رات کو کھانا کھانے پر گھر والوں پر طیش میں آکر پلیٹ میں رکھا کھانا پھینک دیا۔ تھانہ انچارج ڈرمنڈ گنج اروند کمار سروج نے بتایا کہ گھراتیوں اور باراتیوں کے درمیان کھانا کھانے کے تنازعہ میں گھراتیوں نے بارات کے ایک نوجوان کو مار پیٹ کر زخمی کر دیا۔ نوجوان کی شکایت پر پپو کہار اور دو نامعلوم افراد کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔