ممبئی سٹی ایف سی نے آخری سات منٹ میں ایف سی گوا سے فتح چھین لی

تاثیر،۲۵       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گوا، 25 اپریل : ممبئی سٹی ایف سی نے آخری سات منٹ میں زبردست جوابی حملہ کرتے ہوئے میزبان ایف سی گوا سے فتح چھین لی۔ آئی لینڈرز نے بدھ کی رات فٹورڈا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 24-2023 کے دوسرے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے کے میچ میں ایف سی گوا کے خلاف 2-3 سے سنسنی خیز جیت درج کی۔ ممبئی سٹی 90 منٹ تک دو گول سے پیچھے تھا اور ونگر لالیانزوالا چھانگٹے نے 90ویں اور 906ویں منٹ میں اور ونگر وکرم پرتاپ سنگھ نے 901ویں منٹ میں گول کر کے آخری لمحات میں پوری بازی پلٹ دی۔ لالیانوالا چھانگٹے کو دو گول کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ممبئی سٹی ایف سی ٹیم اب دوسرے مرحلے کا میچ اپنے ہوم گراونڈ ممبئی فٹبال ایرینا میں برتری کے ساتھ کھیلے گی۔میچ کا پہلا گول 16ویں منٹ میں آیا، جب اٹیکنگ مڈفیلڈر بورس سنگھ نے ایف سی گوا کو ابتدائی برتری دلائی اور اسکور 0-1 کر دیا۔ بائیں جانب سے کراس فیلڈ پاس حاصل کرنے کے بعد حملہ آور مڈفیلڈر محمد یاسر نے رائٹ بیک مہتاب سنگھ کو چھکانے کے بعد گیند کو لیکر باکس کے اندر گھس گئے اور پھر چھ گز کے خطرناک علاقے میں کراس ڈالا، جس پر بورس نے اپنے دائیں پاو?ں سے گیند کو ٹیپ کرکے گول پوسٹ کے اندر بھیج دیا جبکہ ممبئی سٹی کے گول کیپر پوربا لچھینپا کے پاس بچانے کا کوئی موقع نہیں تھا۔ بورس کا رواں سیزن میں یہ تیسرا گول ہے۔
56ویں منٹ میں کپتان اور اٹیکنگ مڈفیلڈر برینڈن فرنینڈس نے گول کر کے ایف سی گوا کی برتری کو 0-2 کر دیا۔ متبادل ونگر اودنتا سنگھ نے بائیں جانب سے حملہ آور تیسرے میں سائیڈ لائن کے قریب رائٹ بیک مہتاب سنگھ سے گیند چھیننے کے بعد اپنے کپتان کو کراس پاس دیا۔ اس کے بعد برینڈن گیند لے کر اندر آئے اور پھر انہوں نے باکس کے باہر سے ایک تیز دائیں فوٹر شاٹ لگا کر گیند کو اوپری دائیں کونے کے اندر گول نیٹ میں پھنسا دیا، جبکہ ممبئی سٹی کے گول کیپر پوربا لچھینپا اسے ڈائیونگ کے باوجود بچانے میں ناکام رہے۔ یہ برینڈن کا لگاتار تین میچوں میں تیسرا گول ہے۔
90ویں منٹ میں لالیانزوالا چھانگٹے نے سیزن کا اپنا آٹھواں گول کیا، جس سے ممبئی سٹی ایف سی کو کچھ راحت ملی اور اسکور 2-1 کر دیا۔ متبادل مڈفیلڈر جیش رانے نے اٹیکنگ تھرڈ سے باکس کے اندر تھرو پاس کھیلا، جس پر چھانگٹے نے باکس میں داخل ہونے کے بعد بائیں پوسٹ کے سامنے بائیں پاو?ں سے گیند کو گول لائن کے پار بھیج دیا، لیکن ایف سی گوا کے گول کیپر دھیرج سنگھ اس کے سامنے آنے اور اسے روکنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
پانچ منٹ کے اسٹاپیج ٹائم کے دوران، ونگر وکرم پرتاپ سنگھ نے 90ویں منٹ میں گول کر کے ممبئی سٹی ایف سی کو 2-2 سے برابری دلا دی۔ متبادل اسٹرائیکر گورکیرت سنگھ نے باکس کے باہر سے گراونڈ شاٹ لگایا، جسے ایف سی گوا کے گول کیپر دھیرج سنگھ نے روک دیا لیکن ریباونڈ پر گیند خطرناک چھ گز کے علاقے میں ہی رہ گئی اور جہاں پہنچ کر وکرم نے گیند کو اپنے دائیں پاوں سے نیٹ جال میں الجھا دیا۔
پانچ منٹ کے اسٹاپیج ٹائم کے دوران 906 ویں منٹ میں، لالیانزوالا چھانگٹے نے سیزن کا اپنا نواں گول کر کے ریفری پرتیک منڈل کی لمبی سیٹی بجا کر ممبئی سٹی ایف سی کو 2-3 سے فتح دلادی۔