منی پور میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

تاثیر،۱۸       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 18 اپریل:منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں مشترکہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔منی پور پولیس نے آج کہا کہ سیکورٹی فورسز نے پہاڑی اور وادی کے اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں تلاشی کارروائیاں اور گولہ بارود برآمد کیا۔تلاشی کاروائی کے دوران ایک لیتھوڈ گن، تین سنگل بیرل 12 ایم ایم بور رائفلز، ایک 9 ایم ایم سی ایم جی مع میگزین، 01 آنسو گیس گن، 14 زندہ گولہ بارود، ربڑ کی گولیوں کے ساتھ دو 38 ایم ایم اینٹی رائٹ کارتوس، تین آنسو سموک بم برآمد ہوئے۔ اسکے علاوہ دو دیسی ساختہ لانگ رینج مارٹر اور ایک دیسی ساختہ لانگ رینج مارٹر گولہ بارود، چورا چند پور ضلع کے لنگزا سے برآمد کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کی طرف سے ریاست بھر میں چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔