مُظفّرپور لوک سبہا کی عوام کانگریس اور بھارتی جنتا پارٹی اور اوویسی کی پارٹی کو پسند نہیں کریگی: – سبینا خاتون

تاثیر،۳۰       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

(اسدالدین اوویسی کی پارٹی بھارتی جنتا پارٹی کی B ٹیم ہے، مظفّرپور سے پرتیاشی دینا غلط)

(مظفّرپور) 30/04/2024

مظفّرپور لوک سبہا کے علاقے سے انڈین نیشنل لیگ کی پرتیاشی سبینا خاتون نے کہا کہ مظفّرپور لوک سبہا کے علاقے سے میں ہر صورت میں انتخاب لڑوں گی۔ کانگریس سے اجے نیشاد ہو یا بھارتی جنتا کے ڈاکٹر راجبھوشن چوہدری ہو، یا اسدالدین اوویسی کا پرتیاشی، یہ لوگ اوپرولیہ پرتیاشی ہیں۔ مقامی عوام سب جانتی ہے۔ کانگریس پرتیاشی اجے نیشاد پر الزام لگاتے ہوئے سبینا خاتون نے کہا کہ یہ وہی اجے نیشاد ہے جس نے کورونا کال میں مسلمان کو کورونا پھیلانے والا ایجنٹ، مسجد کو توڑنے جیسی سازش اور مسلمان کو دہشتگرد کہا تھا ایسے لوگوں کو مظفّرپور کی عوام جمانت جبت کر کر باہر کا راستہ دکھانے کا کام کریگا۔ بھارتی جنتا کا پرتیاشی ڈاکٹر راج بھوشن چوہدری سال 2019 میں لاکھوں ووٹ سے ہار چکا ہے اور ہارنے کے بعد علاقے میں ایسا پرتیاشی کبھی دکھی نہیں نہ سماج سیوا کیا۔ اسدالدین اوویسی کی پارٹی نے مظفّرپور میں انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ان کے فیصلے سے ہمیں کوئی بھی فرق نہیں پڑےگا کیونکہ میں مقامی پرتیاشی ہوں اور عوام کے بیچ میں رہنے کا کام کیا ہے۔ ہمارے کیڈر ووٹ اور انڈین نیشنل لیگ کے حامی مقامی سطح پر کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں اور ہم لوگوں کا جو محنت ہے وہ بیکار نہیں جائے گا۔ مظفّرپور لوک سبہا کے عوام ہمیں اس بار ضرور موقع دیگی کیونکہ یہاں کی عوام نے بھارتی جنتا اور کانگریس کو کئی بار موقع دیا، لیکن عوام کا وکاس اور عوام کے سکھ-دکھ میں ایسے جیتے ہوئے پرتیاشی کبھی دکھی نہیں، اسدالدین اوویسی کی پارٹی مظفّرپور میں کبھی بھی کوئی بھی سمسیہ کو لیکر عوام کے ساتھ نہیں رہی اور ان لوگوں کے پاس ایسے موضوعات بھی نہیں ہیں جو عوام کو پسند آئے۔ میں مسلمان سماج کی بیٹی ہوں میں مظفّرپور کی بیٹی ہوں اور ہم نے یہاں کی عوام سے آشیر واد مانگا ہے ہمیں آشیر واد ضرور ملیگا۔ کانگریس پارٹی نے مظفّرپور لوک سبہا کے عوام کے ساتھ مذاق کیا ہے کانگریس نے یہاں ایک ایسے پرتیاشی دیئے ہیں جو غمند اور نشے میں چور ہوتا ہے مقامی عوام نہ تو کانگریس اور بھارتی جنتا اور نہ ہی اوویسی کو آشیر واد دینے جا رہی ہے اب مظفّرپور لوک سبہا کے علاقے میں ایک ہی وکلپ انڈین نیشنل لیگ ہے اور کیرال میں لیفٹ فرنٹ کے ساتھ حکومت میں ہم لوگ شامل ہیں لیکن لوکتنتر کی نظام میں ہماری پارٹی اعتماد کرتی ہے اور راشتریہ نیتڑیت نے ہمیں مظفّرپور سے پرتیاشی گھوشت کیا ہے۔ کئی مہینوں سے مظفّرپور لوک سبہا کے علاقے میں ہم نے عوام سے ملنا شروع کیا ہے اور یہاں کی عوام ہمارے ساتھ ہے۔ کورونا کال میں ہم نے مقامی عوام کے سکھ-دکھ میں رہنے کا کام کیا اور جن سیوا میں لگی رہی۔ بھارتی جنتا کانگریس اور اب اوویسی کی پارٹی عوام سے کس حیثیت سے بیچ میں آئی ہے اس کا جواب ان اوپرولیہ لوگوں کو دینا ہوگا۔