مہاراج گنج سے بی جے پی کی ہوگی فتح: دیپک

تاثیر،۲۳       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
مہاراج گنج لوک سبھا کے بی جے پی کارکنان کی میٹنگ ہرپور شیوالا جلال پور میں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت پارٹی ضلع صدر رنجیت سنگھ نے کی۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن دیپک پرکاش نے کہا کہ کارکنان بارڈر کے فوجی کی طرح بوتھ پر کام کرتے ہیں۔ان کی محنت کا نتیجہ ہے کہ پارٹی زیادہ سے زیادہ ووٹ سے فتحیاب ہوتی ہے۔بوتھ کمیٹی کے ساتھ پنا پرمکھ بنایا گیا ہے۔دیکھنا ہے کہ وہ ٹھیک ڈھنگ سے کام کریں۔منڈل کے صدر اور تمام عہدیداروں سے کہا کہ ابھی ملک کی ترقی کے بہت سے کام ادھورے ہیں۔ہمارے پاس ایک مضبوط لیڈر ہے۔جس کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔سابق ریاستی صدر گوپال نارائن سنگھ نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم تمام طبقوں کے لیے ہیں۔سابق وزیر مہا چندر سنگھ،تریاں کے ایم ایل اے جنک سنگھ نے کہا کہ رام مندر جو ہم نے کبھی نہیں تھا پورا ہوا۔ گورایا کوٹھی کے ایم ایل اے دیویش کانت نے کہا کہ مہاراج گنج سے جناردن سنگھ سگریوال چار لاکھ ووٹوں سے جیت کر لوک سبھا میں جائیں گے۔اس پروگرام کا اہتمام سابق امیدوار وریندر اوجھا،برجیش رمن،برج موہن سنگھ،اجیت سنگھ،رام دیال شرما،راماشنکر مشرا،سداما تیاری،سپریا جیسوال،خوشبو ٹھاکر،ڈبلیو سنگھ،امرجیت سنگھ،ہیم نارائن سنگھ،چیتنیادار سنگھ،وویک سنگھ،بلونت سنگھ،دھرمیندر سنگھ،شیلیندر شرما جئے کشن سنگھ،ترلوکی ناتھ سنگھ وغیرہ موجود تھے۔