نالندہ میں ایک نوجوان کی لاش ملنے سے سنسی

تاثیر،۱۹       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمددانش)نالندہ پولس نے گذشتہ روز 24؍سالہ نوجوان کی لاش برآمد کی ہے۔ نوجوان کی شناخت نوادہ ضلع کے مفصل تھانہ حلقہ ماجھن پورہ گائوں باشندہ سنجت کمار کے طور پر کیا ہے۔ نوجوان کی لاش ضلع کے کتری سرائے تھانہ حلقہ کے چھاچھو بیگھہ گائوں کے پاس سڑک کنارے پڑا ہوا ملا ہے۔ پولس نے پہلے لاش کو اپنے قبضہ میں لیا اور اسکے پاکٹ میں رکھے آدھار کارڈ کی بنیاد پر شناخت کیا ہے۔ اس سلسلے میں کتری سرائے تھانہ کے تھانہ انچارج ستین تیواری نے بتا یا کہ مذکورہ نوجوان کے باڈی پر چوٹ کے کئی نشان پائے گئے ہیں۔ جس سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ مذکورہ نوجوان کی پیٹ پیٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ تھانہ انچارج نے مزید بتایا کہ شبہ یہی ظاہر کی جارہی ہے کہ اس کے پیچھے کوئی عشق معاملہ بھی ہو سکتا ہے۔ بہر حال لاش ملنے کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اور علاقائی لوگ طرح طرح کی قیاس آرائیوں میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں۔