نامعلوم وجوہات سے لگی اگ ایک گھر جل کر راکھ دو لاکھ سے زائد کا نقصان

تاثیر،۲۹       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے بھوانی پور پنچایت کے بھپورہ وارڈ نمبر چار میں پیر کی دوپہر نامعلوم وجوہات سے لگی آگ میں پون ساہ کا پھوس نما مکان جل کر راکھ ہو گیا تیز پچھوا ہوا کی وجہ سے آگ کی لپٹیں اوپر تک اٹھ رہی تھی جسے دیکھ موقع پر مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی لوگوں نے مکان کے بغل کے تالاب سے بالٹیوں میں پانی بھر کر کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جب تک آگ پر قابو پایا جاتا پھوس نما مکان جل کر راکھ ہو گیا اسی دوران آتش زدگی میں بغل کے رام اقبال ساہ و پرمود مہتو کے گھر کو بھی نقصان پہنچا محمد شرف عالم،محمد ذیشان، محمد عاقب، گنگا رام ساہ محمد ندیم احمد،  کرشنا کمار، معراج علی سمیت درجنوں نوجوانوں نے بغل کے گھروں کو آتش زدگی کے زد میں آنے سے بچا لیا آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈ کی ٹیم کو دی گئی تھی حالانکہ بروقت مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پا لیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ٹیم کو راستے سے ہی واپس کر دیا گیا مکان مالک نے بتایا کہ آتش زدگی میں اناج، کپڑا، سائیکل، استمعال ہونے والا سارا سازو سامان جل کر خاکستر ہو گیاجس کے سبب دو لاکھ سے زائد کا معاشی نقصان ہوا ہے