ٹرانسپورٹ نگر میں ٹائر کی دکان میں لگی زبردست آگ، علاقے میں مچی افراتفری

تاثیر،۳       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اندور، 3 اپریل : شہر کے ٹرانسپورٹ نگر میں بدھ کی صبح ایک ٹائر کی دکان میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ اس کے شعلے اوپر کی طرف اٹھ رہے تھے۔ دھوئیں کے غبار دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔ آگ لگتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔ لیکن ٹائروں میں آگ مسلسل پھیل رہی ہے۔
معلومات کے مطابق یہ حادثہ بھنورکنواں تھانہ علاقہ کے ٹرانسپورٹ نگر میں پیش آیا۔ بدھ کی صبح یہاں ٹائر کی دکان میں آگ لگ گئی۔ تھوڑی ہی دیر میں آگ نے کئی دوسری دکانوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ آگ اتنی شدید ہے کہ اس کے شعلے کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہے ہیں۔ جس علاقے میں آگ لگی اس کے آس پاس بہت سے ہاسٹل، رہائشی علاقے اور دکانیں ہیں۔
آگ لگتے ہی لوگ دکانوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ٹائر شاپ میں آگ کس وجہ سے لگی۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں غیر قانونی طور پر بڑی تعداد میں ٹائر رکھے گئے ہیں اور ان دکانوں میں کسی بھی قسم کا فائر سیفٹی سسٹم نہیں تھا۔