ٹی20 رینکنگ: سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر، بابر پانچویں پر چلے گئے

تاثیر،۲۵       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دبئی، 25اپریل:آئی سی سی ٹی ٹوینٹی پلئیرز رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، انڈیا کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان کے رضوان تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انڈیا کے سوریا کمار یادیو کا بلے باز کی فہرست میں پہلا نمبر برقرار ہے۔انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ دوسرے اور پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں۔کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ٹی ٹوینٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔ شاہین آفریدی دو درجے ترقی کے بعد 17ویں نمبر پر آ گئے۔ٹی ٹوینٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے۔