پرامن انتخابات کے لیے نکالاگیا فلیگ مارچ

تاثیر،۲۲       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 23 اپریل:۔ ا ٓئندہ لوک سبھا انتخابات کے پرامن اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے منگل کے روز فلیگ مارچ کیا۔
سنوکھر تھانہ انچارج رانتیج نے بتایا کہ بھاگلپور ضلع میں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ خوف سے پاک ووٹنگ کے لیے سنوکھر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے فلیگ مارچ نکالاجو سنوکھر چوک سے شروع ہوا اور نارائن وتی ، بیجناتھ پور سلہان، کھجوریا بیلڈیہا ، کشا پور ، ساہوپارہ ، بدینکی ، چکھمجا ، دھوئی چندیکا مقام سے ہوتا ہوا سنوکھر تھانہ پر اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ میں سنوکھر تھانہ کے ایس ا ئی منوج کمار ، سی آ ر پی ایف کے سب انسپکٹر سمیت تقریباً تین درجن سپاہی شامل تھے۔