پک اپ وین کے تہ خانے سے 612 لیٹر انگریزی شراب برآمد۔

تاثیر،۲۲       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ارریہ( مشتاق احمد صدیقی ) ارریہ ضلع کے بیرگاچھی او پی کی پولس اہلکاروں کو بڑی کامیابی ملی ہے، بیر گاچھی اوپی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بیرگاچھی پٹرول پمپ کے قریب کرساکانٹا موڑ پر گاڑی تلاشی کے دوران ایک پک اپ وین سے 612 لیٹر انگریزی شراب برآمد کر لیا۔ بیرگاچھی پولس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ایک پک اپ وین میں شراب لے کر بیرگاچھی چوک ہوتے ہوئے نامعلوم مقام کی طرف جا رہے تھے۔ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران بیرگاچھی پٹرول پمپ کے قریب کرساکانٹا موڑ پر گاڑی روک کر چیک کیا گیا تو پک اپ وین میں بنے تہ خانے سے 612 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ اس سلسلے میں گاڑی میں موجود مجرم راجہ سنگھ عمر 22 سال اور نتیش سنگھ عمر 20 سال ساکن گروم بستی وارڈ نمبر 3 سلی گوڑی دارجلنگ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کر ایس ڈی پی او رام پکارے اور بیرگاچھی او پی کے صدر کماری جولی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے ضروری کارروائی کی جا چکی ہے۔