پی ڈی پی وادی کشمیر میں این سی کے خلاف اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی ، عمر عبداللہ کا بیان

تاثیر،۲اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں ،2 اپریل: جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کے معاملے کے درمیان میں ایک اہم پیش رفت میں، نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی وادی کشمیر میں ان کی پارٹی کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کرسکتی ہے کیونکہ دونوں پارٹیاں انڈیا اتحاد کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ عبداللہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے این سی کے خلاف امیدوار کھڑا کرنے کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے۔عبداللہ نے دہلی میں اپوزیشن تحاد (انڈیا ) کی ایک حالیہ ریلی کا حوالہ دیا، جہاں محبوبہ مفتی نے این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا اور اتحاد کے لیے پی ڈی پی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات کو ہوا نہ دیں۔ عبداللہ نے کشمیر میں نئے اتحاد کے ابھرنے پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ جماعتیں بی جے پی کے کہنے پر کام کر رہی ہیں اور جموں و کشمیر میں اس کے پراکسی کے طور پر الیکشن لڑیں گی۔آرٹیکل 370 کی منسوخی پر، عبداللہ نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنگین غلطی تھی جس نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقوق سے محروم کر دیا۔ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کی بھی مذمت کی اور کہا کہ وہ بی جے پی کی ناقص پالیسیوں کا شکار ہوئے ہیں۔