چھپرہ میرے والد کی کرم بھومی ہے اب میری بھی بنے گی: روہنی آچاریہ

تاثیر،۴       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ سے مڑھوڑہ تک روڈ شو کے دوران  مختلف مقامات پر کارکنوں نے کیا استقبال
چھپرہ (نقیب احمد)
سارن لوک سبھا سیٹ سے امیدوار کے طور نام کے اعلان کے بعد آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کی بیٹی ڈاکٹر روہنی اچاریہ نے علاقے میں سرگرمی تیز کر دیا ہے۔انہوں نے آج دوسرے دن روڈ شو کر عوام سے رابطہ کیا۔وہ چھپرہ سے مڑھوڑہ اسمبلی حلقہ کو روانہ ہوئیں۔اس دوران کارکنوں نے ڈاکٹر روہنی کو مختلف مقامات پر روک کر پھولوں کے ہار پہنائے اور نعرے لگائے۔کارکنوں نے شلہوری چوک پر سڑک کے کنارے جے سی بی کھڑی کر پھولوں کی بارش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر روہنی اچاریہ نے کہا کہ عوام کو حکمراں بی جے پی امیدوار کے دس سال کے دور اقتدار کا حساب دینا ہوگا۔جو کام میرے والد نے دس سال پہلے شروع کیا تھا وہ اب بھی جاری ہے۔یہ میرے والد کی کرم بھومی رہی ہے۔اب میری بھی کرم بھومی ہو جائے گی۔میں آپ سب کے درمیان ہوں۔میں آپ کو نا امید نہیں کروں گی.بلاک کے دیال پور اسرولی، مرزا پور،شلہوری اور مڑھوڑہ بازار میں سینکڑوں مرد اور خواتین کارکنوں نے بینڈ باجے کے ساتھ اپنے قائد کا استقبال کیا۔اس موقع پر مقامی ایم ایل اے اور سابق وزیر جتیندر کمار رائے،سابق ایم ایل اے موندریکا رائے وغیرہ موجود تھے۔