چین سمیت متعدد ممالک نے ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کی مخالفت کی

تاثیر،۱۹       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بیجنگ،19اپریل:ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان متعدد ممالک نے ردعمل کا اظہار کیاہے۔خاص طور پر چین نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی مخالفت کی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔دوسری جانب مصر نے ایران اور اسرائیل کیدرمیان مسلسل کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔مصر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور عدم استحکام کے نتائج ہونگے۔علاوہ ازیں فرانس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو عالمی قوانین کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔