چین نے چار ممالک میں نئے سفیر تعینات کر دیئے

تاثیر،۲اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بیجنگ، 02 اپریل :چین نے سنگاپور، مڈغاسکر، انگولا اور پنامہ کے لیے نئے سفیر تعینات کیے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے قومی عوامی کانگریس کی اعلیٰ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے پر نئی تقرریاں کی ہیں۔سرکاری بیان کے مطابق، جن پنگ نے سنگاپور میں سن ہیان کی جگہ کاو ڑونگ منگ، مڈغاسکر میں گوو ڑیومی کی جگہ جی پنگ، انگولا میں گونگ تاؤ کی جگہ ڑانگ بن اور پناما میں وی کیانگ کی جگہ سو زو یوان کو مقرر کیا۔