ڈانگرہ ٹولہ جھوپڑی نما گھر قریب رکھے کچرے میں لگی آگ سے دادی،پوتا جاں بحق

تاثیر،۲۶       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع دینارا تھانہ علاقہ للوچھ پنچایت کے ڈانگرہ ٹولہ گاؤں میں جمعرات کو ایک جھونپڑی نما گھر میں آگ لگ گئی جس حادثہ میں لگی آگ سے جھلس کر اس گھر کی دادی اور پوتا جاں بحق ہو گئے ۔ اچانک ہ ئی اس موت سے پور گاؤں میں کہرام مچ گیا ۔ ذرایع نے بتایا کہ متذکرہ گاؤں اور اس جھونپڑی کے قریب رکھے کچرا میں پہلے آگ لگی ہوگی جسکے لپیٹے میں وہ جھونپڑی نما مکان بھی آگیا اور لگی آگ سے جھونپڑی نما مکان تو جلا ہی اسمیں سوئی ہوئی اس مکان کی دادی اور ان کے پوتے کی موت بھی واقع ہو گئی ۔