کانپور: انکاونٹر میں 25 ہزار روپے کے انعامی گائے کا اسمگلر گرفتار

تاثیر،۴       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کانپور، 04 اپریل: کانپور ضلع کے کینٹ تھانہ علاقہ میں میکو پوروا کے قریب بدھ کی رات ہوئے انکاونٹر میں پچیس ہزار روپے کا انعامی گائے کا اسمگلر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ جمعرات کو ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایسٹ شرون سنگھ نے کہا کہ اس کے خلاف آٹھ مجرمانہ معاملے درج کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گائے کا اسمگلر ذیشان عرف چھوٹے بھیا، گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ وہ بدھ کو مول گنج میں پولیس پر حملہ کر کے فرار ہو گیا، جسے بدھ کی رات دیر گئے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 200 کلو گائے کا گوشت برآمد کر لیا گیا ہے۔ اس کی گرفتاری پر پچیس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ گولی لگنے سے زخمی ذیشان سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور اسے آج عدالت میں پیش کر کے جیل بھیج دیا جائے گا۔