کرنٹ لگنے سے سگے بھائی سمیت 3کی موت

تاثیر،۲۷       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 27 اپریل: بہار کے نالندہ میں مچھلی پکڑنے گئے تین افراد کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔دو لوگوں کا ویمس میں علاج کیا جا رہا ہے۔ بھانجے کو بچانے کی کوشش میں دونوں ماموں کی بھی موت ہوگئی۔ حادثہ سے کتری سرائے تھانہ علاقہ میں غم کی لہر ہے۔ جیسے ہی یہ خبر گاوں پہنچی متوفی کی ماں بھی صدمے سے چل بسی۔ اس طرح گاوں میں اس حادثے کی وجہ سے کل 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان تالاب کے کنارے مچھلی پکڑنے گیا تھا۔ لیکن تالاب کے چاروں طرف کرنٹ ہونے کی وجہ سے نوجوان جیسے ہی تالاب میں ہاتھ دھونے پہنچا تو بجلی کے رابطہ میں آگیا۔ اسے بچانے کے لئے باری باری سے دونوں ماموں پہنچے لیکن وہ بھی کرنٹ کی زد میں آگئے۔
جب تک لوگوں کو سمجھ میں آتا کرنٹ کی زد میں دو دیگر بھی آگئے۔ تمام زخمیوں کو ویمس میں علاج کے لئے بھیجا گیا ہے۔ خبر ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس معاملے میں پولیس کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ مرنے والوں میں پنکج ، گلشن اور اجے کمار کے نام شامل ہیں۔ اس حادثے میں دو سگے بھائی اور ان کے بھانجے کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ دونوں بھائی تارا بیگھا کیرہائشی تھے جبکہ بھانجہ پاوا پوری کے لکھاچک کا رہنے والے تھے۔ حادثہ تالاب کے ارد گرد کرنٹ رہنے کی وجہ سے پیش آیا۔ اس معاملے میں کس کی لاپرواہی ہے پولیس کہہ رہی ہے کہ وہ تحقیقات کر کے مناسب کارروائی کرے گی۔