کمرشیل گیس سلنڈر 32 روپے سستا، نئی شرح نافذ

تاثیر،۱اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، یکم اپریل : نیا مالی سال 2024-25 یکم اپریل سے شروع ہوا ہے۔ پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو 19 کلو کمرشیل گیس کی قیمت میں 32 روپے فی سلنڈر تک کمی کردی ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق کمرشیل گیس کی قیمت میں کمی کے بعد دہلی میں اس کی قیمت 30.50 روپے کم ہو کر 1764.50 روپے ہو گئی ہے جو پہلے 1795 روپے میں دستیاب تھی۔ اس کے ساتھ ہی کولکاتا میں کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 32 روپے کم ہو کر 1879 روپے ہو گئی ہے جو پہلے 1911 روپے تھی۔ ممبئی میں اس کی قیمت 1749 روپے فی سلنڈر کے بجائے 31.50 روپے سستی ہو کر 1717.50 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ چنئی میں کمرشیل گیس 1930 روپے میں دستیاب ہے۔
تاہم تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے 14.2 کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ یہ دہلی میں 803 روپے، کولکاتا میں 829 روپے، ممبئی میں 802.50 روپے اور چنئی میں 818.50 روپے میں دستیاب ہے۔