کے کے آر کے آل راونڈر آندرے رسل نے آئی پی ایل میں 200 چھکے مکمل کر لیے

تاثیر،۴       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

وشاکھاپٹنم، 4 اپریل: کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے آل راونڈر آندرے رسل نے بدھ کو دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ کے دوران انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں اپنے 200 چھکے مکمل کر لیے۔
رسل نے 215.79 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 19 گیندوں پر 41 رنوں کی تیز اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 17ویں اوور میں مچل مارش کی گیند پر چھکا لگا کر اپنا 200 واں چھکا مکمل کیا۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے جمعہ کو رسل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ رسل نے یہ کارنامہ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف چناسوامی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میچ میں انجام دیا۔
میچ کی بات کریں تو اس میچ میں کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سنیل نارائن (39 گیندوں، 85 رن، 7 چوکے، 7 چھکے)، انگکریس رگھوونشی (27 گیندوں، 54 رن، 5 چوکے، 3 چھکے)، آندرے رسل (19 گیندوں پر) 41 رن، 4 چوکے، 3 چھکے) اور رنکو سنگھ (8 گیندوں پر 26 رن، 1 چوکے، 3 چھکے) کی دھماکیدار اننگ کی بدولت 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 272 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔
جواب میں دہلی کی ٹیم 17.2 اوور میں 166 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ دہلی کے لیے کپتان رشبھ پنت (55) اور ٹرسٹن اسٹبس (54) نے عمدہ نصف سنچریاں کھیلیں۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی اور بلے باز ثابت قدمی سے نہیں کھیل سکا، 6 بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہیں کر سکے۔