ہاردک پانڈیا کا غلط فیصلہ ممبئی کی شکست کی وجہ بن گیا! عرفان پٹھان

تاثیر،۲۸       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،28اپریل: آئی پی ایل 2024 میں ممبئی انڈینز کی شرمناک کارکردگی دہلی کیپٹلز کے خلاف بھی جاری رہی۔ ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہائی اسکورنگ میچ میں ممبئی کو دہلی کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس سیزن میں ممبئی کی چھٹی شکست کے بعد عرفان پٹھان نے ہاردک پانڈیا کی کپتانی پر سوال اٹھائے ہیں۔ پٹھان نے بتایا کہ کس طرح ہاردک کا ایک غلط فیصلہ ممبئی کی شکست کی وجہ بنا۔ کپتانی کے ساتھ ساتھ ہاردک پانڈیا بھی گیند سے دہلی کے خلاف بری طرح فلاپ ہوئے۔ ہاردک نے صرف 2 اوور پھینکے اور اس دوران انہوں نے 41 رنز دیے۔ ہاردک کا یہ اسپیل ممبئی کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوا۔ تاہم بیٹنگ میں ایم آئی کے کپتان نے 24 گیندوں پر 46 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔
جیک فریزر کے بلے سے آنے والی طوفانی اننگز ممبئی انڈینز کی شکست کی بڑی وجہ تھی۔ فریزر نے شروع سے ہی ممبئی کے گیند بازوں کی زبر دست ٹھکائی کی ۔ فریزر دہلی کو طوفانی شروعات دینے میں کامیاب رہے اور انہوں نے میچ کے پہلے ہی اوور میں 19 رنز بنائے۔ فریزر نے صرف 27 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ فریزر نے اپنی اننگز کے دوران 11 چوکے اور چھ فلک بوس چھکے لگائے۔