ہمارے ترقی کا سفر ابھی مکمل نہیں ہوا: جناردن سنگھ سگریوال

تاثیر،۴       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مہاراج گنج کی عوام کے خواب کو پورا کرتے ہوئے ترقی یافتہ لوک سبھا بنانا ہے
جلالپور/سارن (نقیب احمد)
مہاراج گنج کے لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا ہے۔جن کے پیار اور محبت کی وجہ سے پارٹی نے مجھے دوبارہ مہاراج گنج لوک سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔میں مہاراج گنج کے لوگوں کا بہت احترام کرتا ہوں اور قومی صدر جے پی نڈا جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔مہاراج گنج لوک سبھا سے این ڈی اے کے حمایت یافتہ امیدوار جناردن سنگھ سگریوال نے جلال پور میں این ڈی اے کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں میں نے اس علاقے میں جتنی ترقی کرنی تھی کی لیکن ترقی کا سفر ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا ہے۔مہاراج گنج کے لوگوں کا خواب پورا ہونا ہے۔اگر ہمیں مہاراج گنج کے لوگوں کا آشیرواد ملے تو اگلے پانچ سال کے دورانیہ میں ان کا خواب ضرور پورا کروں گا۔جس طرح ہندوستان ترقی یافتہ ہوگا اسی طرح مہاراج گنج بھی ترقی یافتہ لوک سبھا بنے گا۔دس سالوں میں بغیر کسی تفریق اور ذات پات کے میں نے بے لوث طریقے سے مہاراج گنج کے 90 فیصد دیہاتوں کو منصوبے دیے ہیں اور باقی گاؤں بھی ترقی کریں گے۔ہر گھر میں بجلی پہنچانے کی کوشش کی۔مہاراج گنج کی ترقی کی خواہش آج بھی ہمارے دلوں میں ہے اور اسے پائے تکمیل تک پہنچاؤنگا۔میں نے پچھلے دس سالوں میں عوام سے جتنے بھی کام کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا لیکن اب بھی رکنے والا نہیں۔عوام کے تمام خواب پورے ہوں گے۔این ڈی اے کے حمایت یافتہ بی جے پی امیدوار نے یقین ظاہر کیا کہ اس بار وہ مہاراج گنج لوک سبھا سے تین لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیتیں گے۔میٹنگ کی صدارت جے ڈی یو کے ضلع صدر الطاف عالم راجو نے کی اور بی جے پی کے ضلع صدر رنجیت کمار سنگھ نے نظامت کی۔میٹنگ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے شیام بہاری اگروال نے بتایا کہ میٹنگ میں بہار حکومت کے صحت اور زراعت کے وزیر منگل پانڈے،تریاں ایم ایل اے جنک سنگھ،لوک سبھا انچارج ششی رنجن،سابق وزیر گوتم سنگھ،گوریاکوٹھی کے ایم ایل اے دیوش کانت،سابق ایم ایل اے گیان چند مانجھی،رام دیال شرما،انوپ سریواستو،بیجناتھ پرساد سنگھ وکل،چیتندر ناتھ سنگھ،وریندر پانڈے،پردیپ کمار پپو،اویناش چندر اپادھیائے،سوریہ نندن شاہی،ایل جے پی ضلع صدر دیپک کمار سنگھ،دنیش سنگھ،پرینکا سنگھ،مہادیو پاسوان،پروفیسر ارون کمار سنگھ،امیش تیواری،لگن دیو تیواری،مہیش سنگھ،شتروگھن بھگت،دھرمیندر ساہ،شانتنو کمار،امرجیت سنگھ،انیش سنگھ،رنجیت پرساد،اجیت سنگھ،راجہ سنگھ،راما کانت سنگھ ڈبلو،روشن سنگھ،پردیندو سنگھ،کمکم جی، سپریہ جیسوال،رجنی رنجن،راماشنکر مشرا، گڈو چودھری وغیرہ موجود تھے۔