ہوڑہ ٹکیہ پاڑہ میں ذکر شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم منایا گیا

تاثیر،۲اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ 02/ اپریل (خورشید وارثی) بزم اہلبیت کے زیر اہتمام بر مکان جناب کمال الدین آفتاب الد ین منشی لین ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ میں بتاریخ یکم اپریل 10 بجے شب تا ساڑھے بارہ بجے یوم شہادت مولائے کائنات پر ایک منقبت مشاعرہ زیر صدارت بزرگ نعت خواں نظام الدین رضوی المعروف ثانئ بیکل کا انعقاد ہوا، یہ پروگرام آن لائن چل رہا تھا۔ جس میں صدر مشاعرہ نظام الدین رضوی المعروف ثانئ بیکل، فیروز اختر، مخدوم ارشد حبیبی ،عبدالرحیم ہلچل، بیغم وارثی، اشرف رضا قادری ،فخرالدین انصاری ، صاحبان نے مولائے کائنات حضرت علی کرم االلہ وجہہ الکریم کی بارگاہ میں اشعار پیش کئے۔ جبکہ فخرالدین انصاری نے اپنی نظامت کے پھولوں سے ماحول کو مشکبار کر دیا۔ اور اس محفل کو سجانے میں فخرالدین انصاری، خورشید وارثی، اظہر رضوی، شمشاد وارثی، اور اہلبیت کو چاہنے والوں میں،فردوس وارثی، انیس ظفر، ارشد رضا ایڈوکیٹ، شمیم چشتی، اختر برکاتی کے نام قابلِ ذکر ہیں۔