یفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آئندہ تہواروں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

تاثیر،۳       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں، 3 اپریل: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے آئندہ تہواروں عید، نوراتر اور بیساکھی کے لیے متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف سکریٹری اٹل ڈلو ،ڈی جی پی آر آر سوین، وجے کمار اے ڈی جی پی، مسلح، لاء￿ اینڈ آرڈر، آنند جین، اے ڈی جی پی جموں، انتظامی سیکرٹریز، ڈویڑنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور سول اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی سیز اور ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اہم مقدس مقامات کا دورہ کریں اور تہواروں کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات ای سی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق کئے جانے چاہئیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مناسب حفاظتی انتظامات، ٹریفک اور ہجوم کے انتظام، پارکنگ کی جگہوں کی شناخت، نوٹیفائیڈ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی، بازار کے باقاعدہ معائنہ کے لیے ٹیموں کی تشکیل، پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی، طبی سہولیات، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کی ہدایت کی۔