یوکرین نے روسی اسٹریٹجک بومبر طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا

تاثیر،۲۰       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بومبر طیارہ (بمبار طیارہ) کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حالانکہ ماسکو کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹی یو- 22 ایم 3 اسٹریٹجک بومبر طیارہ ایک مشن کے بعد خرابی کی وجہ سے کم آبادی والے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
ماسکو نے اس جنگ کے دوران روسی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے یوکرین کے سابقہ دعووں کی یا تو تردید کی تھی یا خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ روس کی فضائیہ یوکرین کی فضائیہ سے زیادہ طاقتور ہے، لیکن کیف نے مغربی مدد کی بدولت ایک سخت چیلنج پیش کیا۔ یوکرین کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ فضائیہ اور ملٹری انٹیلی جنس نے طیارہ شکن میزائلوں کی مدد سے ٹی یو- 22 ایم 3 بومبر طیارہ کو مار گرایا۔
روس عام طور پر اپنی فضائی حدود سے یوکرینی اہداف کو تباہ کرنے کے لیے بومبر طیاروں کا استعمال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ طیارہ اتنا طاقتور ہے کہ جوہری ہتھیار بھی لے جا سکتا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق عملے کے تین ارکان کو بچا لیا گیا، جب کہ چوتھے کی تلاش جاری ہے، تاہم اسٹیوروپول کے گورنر ولادیمیر ولادیمیروف نے کہا کہ بچائے گئے پائلٹوں میں سے ایک کی موت ہو گئی ہے۔ اس اثناء￿ روسی میزائلوں نے یوکرین کے وسطی علاقے نیپرو کے شہروں کو نشانہ بنایا۔ مقامی حکام کے مطابق حملے میں 8 سالہ بچی سمیت 8 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ یوکرین کی فضائیہ نے کہا کہ روسی افواج نے رات کی تاریکی میں مختلف نوعیت کے 22 میزائلوں اور 14 ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے مشترکہ فضائی حملہ کیا۔