آئی ٹی کمپنی ٹکنو نے ایکسپونینٹ 13 ویں سالگرہ منائی

تاثیر،۱۴       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 14/ اپریل )پریس ریلیز) آئی ٹی کمپنی، ٹیکنو ایکسپونینٹ نے کولکتہ میں اپنی 13 ویں سالگرہ ایک شاندار انداز میں منائی۔ 14/ اپریل کو راجر ہاٹ کے ایک پرتعیش سات ستارہ ہوٹل میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیئے ملک اور بیرون ملک سے آئی ٹی ماہرین اور تاجروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیم کی جانب سے سی ای او، بانی سبیا ساچی ساہا، شریک بانی ابھئے دیب ناتھ، نائب صدر جویندر ٹھاکر ساہا، سی ٹی او (گلوبل) مائیکل کولنز، سی ٹی او (مغربی افریقہ) جوزف ایپلٹن اور دیگر موجود تھے۔