اسسٹنٹ ڈی ایم شپرا چودھری نے ای وی ایم کو سیگریگیشن کے عمل کو دیکھا

تاثیر،۱۷       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
ٹرینی آئی اے ایس کم اسسٹنٹ ڈی ایم شپرا چودھری نے ای وی ایم ویئر ہاؤس پہنچ کر ای وی ایم کے سیگریگیشن کے عمل کا معائنہ کیا۔اس دوران انہوں نے مشینوں کے رینڈمائزیشن اور سیگریگیشن کی باریکیوں کو تفصیل سے سمجھا۔ای وی ایم سیل کے نوڈل کم ڈی ایم ڈبلیو روی پرکاش نے صدر بلاک کے قریب واقع گودام میں چل رہے ای وی ایم کو اسمبلی وار سیگریگیشن کے مرحلہ وار عمل کے بارے میں بتایا۔موقع پر موجود ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال نے انہیں ایف ایل سی،فرسٹ اور سیکنڈ رینڈمائزیشن،کمیشننگ اور ووٹنگ کے دوران بوتھ پر کی جانے والی تمام کارروائیوں،موک پول،اصل پول کے ساتھ ساتھ کاؤنٹنگ کے عمل کے بارے میں تفصیل سے بتایا.DYEO مسٹر اقبال نے مشین کے عملی اور تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور احتیاطی تدابیر کی وضاحت کی۔اس دوران اسسٹنٹ ڈی ایم مس شپرا نے بہت سے اہم سوالات پوچھے اور 15 سے زیادہ امیدوار ہونے کی صورت میں ایک سے زیادہ بی یو کو سیریز کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں سیکھا۔انہوں نے تربیت کے لیے نشان زد مشینوں سے BU، CU اور VVPAT کو کنکٹ کر ووٹنگ کرنے کا کام بھی کیا۔اس موقع پر اے ڈی ایم پی جی آر او سنجے کمار،ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر کم نوڈل میٹریل سیل قمر عالم،ڈی سی او کم نوڈل ای وی ایم ہری شنکر پرساد وغیرہ موجود تھے۔